۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
شمالی عراق میں 7داعشی دہشتگرد ہلاک

حوزہ/ عراقی فضائی اور زمینی فورسز صوبہ صلاح الدین میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کرکے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایک فوجی ذرائع نے منگل (کل) شام کو عراق کے شمالی صوبے صلاح الدین میں داعش دہشت گرد گروہ کے ٹھکانوں پر فضائی بمباری اور توپ خانے سے شیلنگ کی اطلاع دی،عراق کے صوبۂ صلاح الدین میں فوج کے آپریشن ہیڈ کوارٹر کے ایک افسر سعد محمد نے بتایا کہ عراقی زمینی افواج نے عراقی فضائیہ کے ساتھ مل کر مکحول پہاڑوں میں داعش کے اجتماعی مرکز کو نشانہ بنایاجس کے نتیجہ میں ساتھ داعشی دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یادرہے کہ عراقی وزارت دفاع نے رواں ہفتے پیر کو اعلان کیا تھا کہ شمالی عراقی صوبے نینویہ میں مخمور پہاڑی سلسلے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری میں 6 داعش جنگجو مارے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ حالیہ مہینوں میں عراق میں داعش دہشت گرد عناصر کے حملوں کی تعداد میں خاص طور پراس ملک کے شمالی صوبوں کرکوک اور صلاح الدین نیز مشرقی دیالی صوبہ کے درمیانی خطے میں اضافہ ہوا ہے، ان علاقوں کو موت کا مثلث کہا جاتا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ دسمبر 2017 میں  بغداد نے داعش پر فتح کا اعلان کیا اور اس دہشتگرد تنظیم زیر قبضہ علاقوں کو آزاد کرانے میں کامیاب ہوگیا ، جس نے عراق کے تقریبا ایک تہائی علاقے کو قاپنے قبضے میں لے رکھاتھا لیکن اس کے بعدداعش کے عناصر نے عراق کے کچھ حصوں میں حملے شروع کردیئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .